رکن اسمبلی کے حامیوں کا تلگو اداکار کے بیٹے پر حملہ

شمس آباد 16 ؍ نومبر (سیاست نیوز) کشن گوڑہ فلائی اوور اور شمس آباد ٹول گیٹ پر راجندرنگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ کے حامی کی ہنگامہ آرائی معمولی بحث کے بعد تلگو فلمی اداکار کے بیٹے پر حملہ ‘ تفصیلات کے بموجب راجندرنگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ عادل آباد سے اوٹر رنگ روڈ سے شمس آباد آ رہے تھے کشن گوڑہ ٹول گیٹ پر ان کی گاڑی کے سامنے تلگو فلم اداکار برہماجی کے بیٹے کے سنجے کمار پہنچے ۔ پیچھے سے ان کا ڈرائیور ہارن بجا رہا تھا جس کے بعد سنجے کمار نے ڈرائیور کو دو منٹ رکنے کو کہا تو دونوں میں بحث ہوگئی ۔ بحث کے دوران رکن اسمبلی نے فون کر کے اپنے حامیوں کو طلب کیا جس میں سے ایک حامی نے سنجے کمار سے بحث کرتے ہوئے ناک پر گھونسا رسید کر دیا جس سے اس کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد وہ شخص مقام سے فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر عملہ کے ساتھ قمام پر پہنچ گئے ۔ رکن اسمبلی کو گھر کے لئے روانہ کر دیا گیا ۔