رکن اسمبلی کلواکرتی کی افطار پارٹی

کلواکرتی ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی کلواکرتی مسٹر ومشی چندرا موہن ریڈی کی جانب سے 23 جولائی بروز چہارشنبہ ابوبکر فنکشن ہال میں افطار پا رٹی کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے تمام مسلم روزداروں سے شرکت کا خواہش کی ہے۔

ضلع نلگنڈہ میں عید کیلئے اشیائے ضروریہ کی تقسیم
نلگنڈہ ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظم و نسق کی جانب سے غریب و مستحق خاندانوں کو عید کے موقع پر پانچ بلدیات میں 500 خاندانوں میں عید پیاک کی 28 رمضان ا لمبارک کو تقسیم عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ٹی چرنجیولو کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ضلع کی پانچ بلدیات کے کمشنروں کو ہر بلدیہ کے حدود میں 100 خاندانوں کی نشاندہی کر کے تقسیم کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر پیاک میں 10 کیلو چاول کے علاوہ دیگر اشیاء عید اور 250 روپئے نقد دیا جائے گا۔