رکن اسمبلی ودیاساگر راؤ سے نمائندگی

مٹ پلی /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے غریب مسلمانوں کیلئے فلاحی اسکیم شادی مبارک اعلان کے پیش نظر احاطہ جامع مسجد مٹ پلی میں مسلم پورہ احباب و نوجوانوں کی جانب سے رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کو شال و گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر مقامی مسائل جیسے مسلم محلہ جات مسلم پورہ کو چیتنیہ نگر ، برکت پورہ کو دباواڑہ سلطان پورہ کو ہنومان نگر عیدگاہ محلہ کو رام نگر ، ربانی پورہ کو ایپاواڑہ سے تبدیل کئے جانے کی ناپاک عزائم کی باتیں گشت کی جارہی ہیں جو چند اکثریتی طبقہ کے کونسلرس کی ذہن کی عکاسی ہے پر مبنی مسلم محلہ جات کے نام جوں کے جوں برقرار رکھنے کے مطالبہ پر یادداشت ( میمورنڈم ) مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کو دی گئی اور دیگر مقامی مسائل صفائی و ستھرائی اور برقی کرنٹ کے مسائل سے واقفیت فراہم کی گئی ۔ اس پر مقامی ایم ایل اے نے محلہ جات کے نام پر تبدیلی کی باتوں پر محلہ کے احباب سے عنقریب ایک نشست منعقد کی جانے کی بات ہی اور دیگر مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کی جانے کا تیقن دیا ۔

Leave a Comment