عادل آباد /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں ضلع عادل آباد سے نمائندگی کرنے والے پہلے اور مستقر عادل آباد کے تیسرے ریاستی وزیر کے طور پر مسٹر جوگو رامنا راج بھون میں گورنر سے عہدے اور رازداری کا حلف حاصل کیا ۔ مسٹر جوگو رامنا کو کابینی درجہ ملنے کے بناء پر عادل آباد کے ہر طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے اراکین و قائدین نے مستقر عادل آباد کے بیشتر مقامات پر موٹر سائیکلوں کے ذریعہ ریالیاں نکالی گئی ۔ امبیڈکر چوک ، گاندھی چوک ، تلنگانہ چوک پر آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے جبکہ سرکاری دواخانہ RIMS کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔