جمعرات , دسمبر 12 2024

رکن اسمبلی ظہیرآباد مانک راؤ کی کوہیر آمد پر زبردست خیرمقدم

کوہیر۔/15 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد مسٹر مانک راؤ اپنی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ ظہیر آباد میں آمد پر ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے شاندار پیمانہ پر خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر کوہیر منڈل کے موضع کتور ( ڈی ) میں پارٹی قائدین کی جانب سے شال پوشی اور گلپوشی کی گئی اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی جگہ جگہ خیرمقدمی کمانیں نصب کی گئیں۔ اس طرح موضع چنتل گھٹ، کویلی چوراستہ، رائے پلی چوراستہ، مدری چوراستہ، دگوال میں شال پوشی اور گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد، محمد فرید الدین رکن قانون ساز کونسل، محمد عمر احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، شیخ جاوید نائب صدرنشین کوہیر منڈل، محمد عبدالوحید صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر، محمد جلیل احمد الفردوس، یوسف پٹیل، عقیل احمد، محمد افتخار احمد، محمد رحمت علی، محمد شاہد مسعود، محمد عمران، محمد واجد علی، بکا ریڈی، اروند ریڈی، رام کرشنا ریڈی، آتما کمیٹی چیرمین، محمد اسلم زید، چاند قریشی، محمد عمران ایڈوکیٹ کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد اماں ریالی ظہیرآباد کے لئے روانہ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT