بودھن /22 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس قائد سابقہ صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین ریاستی نائب صدر اقلیتی عبدالرزاق ، محمد عابد احمد صوفی نے اپنے اپنے علحدہ صحافتی بیان میں نومنتخب رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے صدر ٹی آر ایس و متوقع چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی ۔ جناب غوث الدین نے کہا کہ جناب شکیل عامر ایک نوجوان تعلیم یافتہ قائد ہے ں۔ انہیں چیالنج سے بھرپور وزارت دے کر ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔ جناب رزاق نے کہا کے سی آر روز اول سے ہی اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے فکرمند ہے جس کے باعث ریاست تلنگانہ کی سیکولر عوام اور اقلیتی طبقات نے پارٹی کے انتخابی منشور سے متاثر ہوکر ٹی آ رایس پارٹی کو ریاست تلنگانہ کی باگ ڈور حوالے کی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی بودھن سے منتخب رکن اسمبلی جناب شکیل عامر ایک بااصول قائد ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے اصولوں پر عمل درآمد کریت ہوئے اپنی انتخابی مہم چلائی جس کے باعث انہیں حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام نے ایک سینئیر کانگریسی قائد و ریاستی وزیر مسٹر پی سدرشن ریڈی پر ترجیح دیتے ہوئے مسٹر شکیل کا انتخاب کرتے ہوئے بودھن کی عوام نے کے سی آر کے ہاتھ مضوط کئے ۔