رکن اسمبلی رویندر ریڈی کو وزیر بنانے کا مطالبہ

یلاریڈی ۔28مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کو ریاستی وزیر کاعہدہ دینے کا ٹی آر ایس تاڑوائی منڈل صدر یلاریڈی قائد گنگا دھر نے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مسٹر رویندر ریڈی گذشتہ 13سال سے علحدہ تلنگانہ تحریک میںاہم رول ادا کیا ہے اور یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے چار مرتبہ رکن اسمبلی کیلئے منتخب کئے گئے۔ یلاریڈی حلقہ جو پسماندہ کہلاتاہے اس کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے انہیں ریاستی وزیر کا عہدہ دینے پر ہی اس علاقہ کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے ۔ ا س موقع پر شیام راؤ‘ مہیندر ریڈی‘ کشٹا ریڈی ‘سگوناکر ریڈی ‘ بال کشن راؤ ‘ بلونت راؤ ‘ بھاسکر ریڈی ‘ بالراج ریڈی ‘ رامچندر راؤ ‘ نارائنا راؤ ‘ تروپتی ریڈی ‘ کشن راؤ موجود تھے۔