بودھن /3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر کی ریڈ کی ہڈی کا گذشتہ رو اپولو ہاسپٹل حیدرآباد میں کامیاب آپریشن ہوا وہ گذشتہ ماہ 22 تاریخ سے زیر علاج تھے ۔ رکن اسمبلی بودھن کے والد جناب محمد اعظم نے بتایا جناب شکیل مزید ایک ہفتہ دواخانہ میں ہی آرام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بعد آپریشن ایک ہفتہ تک کسی سے بھی ملاقات نہ کرنے کی شکیل عامر کو ہدایت دی ۔ جناب اعظم نے حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام الناس اور ان کے دوست احباب و رشتہ داروں کا شکیل عامر کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔