جے پور15نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی میں اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی اور کئی ڈیویژن کے صدور نے بغاوت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔شری ڈونگر گڑھ سے بی جے پی رکن اسمبلی کسنارام نائی نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کے ساتھ بھارت واہنی پارٹی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔اسی طرح سابق رکن اسمبلی اشوک ناگ پال نے سورت گڑھ سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کی رکنیت سے استعفی ٰ دے دیا ہے ۔مسٹر ناگ پال شری گنگا نگر سے الیکشن لڑیں گے ۔باسواڑا سے پنچایتی راج کے وزیر دھن سنگھ راوت کو ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض کئی ڈیویژن کے صدور نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔