رکنیت سازی مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل

نظام آباد میں جلسہ سے رکن پارلیمنٹ کے کویتا کا خطاب
نظام آباد:7؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پارٹی کیلئے کام کرنے والے کارکن و قائدین کی ہمیشہ ہمت افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمان کے کویتا نظام آباد کے اربن حلقہ کی جانب سے منعقدہ رکنیت سازی کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں ٹی آرایس کو زبردست اکثریت حاصل ہوئی ہے اور 9 اسمبلی حلقہ جات، پارلیمانی حلقہ کے علاوہ مئیر، ضلع پریشد پر بھی ٹی آرایس کا قبضہ حاصل ہوا ہے۔ تلنگانہ تحریک کے دوران ضلع میں زبردست جدوجہد کیا گیا جس کے نتیجہ میں ہی ٹی آرایس کو کامیابی حاصل ہوئی۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد کئی مشکلات کے باوجود چھ ماہ کے عرصہ میں کئی فلاحی اسکیمات کو متعارف کرنے کا اعزاز چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کو حاصل ہوا ہے۔ ٹی آرایس کارکنوں کی ہمیشہ ہمت افزائی کی جائے گی اورٹی آرایس کارکن ایک بنیاد ہے اس کی بقاء کیلئے ہمیشہ کوشش کی جائے گی اور ہر کارکن کو دو لاکھ روپئے انشورنس کیا جارہا ہے تلنگانہ ریاست میں 36لاکھ افراد کی رکنیت سازی کی جارہی ہے ان میں سب سے زیادہ نظام آباد میں رکنیت سازی کئے جانے کے امکانات ظاہر کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خواہش کی کہ رکنیت سازی کی کامیابی کیلئے دیہی سطح پر کام کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر رکنیت سازی کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ شریمتی کے کویتا نے ٹی آرایس ریاستی قائد ایس اے علیم، صدر ضلع اقلیتی سیل طارق انصاری کے علاوہ کارپوریٹرس پنچا ریڈی سریش، ویشالنی ریڈی، فہیم قریشی اور دیگر کارکنوں کو اپنے ہاتھوں سے رکنیت دی۔ اس موقع پر بی جے پی سے وابستہ کارپوریٹرس چندرا بھوشن، سری وانی، جے اے سی صدر گوپال شرما نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے پر شریمتی کویتا نے پارٹی میں شامل کرتے ہوئے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ٹی آرایس قائدین کے علاوہ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا،مئیر نظام آباد آکولہ سجاتاودیگر بھی شامل تھے۔ قبل از شریمتی کے کویتا نے صبح 6:30بجے پالی ٹیکنک گرائونڈ میں آدھے گھنٹہ تک چہل قدمی کرتی رہی اور یہاں پر موجود چہل قدمی کرنے والے افراد سے بات چیت کی اور کالونی کے مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی اور چہل قدمی کرنے والوں کیلئے سہولتیں اور پارکس کی ترقی کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پارکوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر میئر نظام آباد آکولہ سجاتا، ٹی آرایس قائدین سجیت سنگھ ٹھاکر،سدھیر ریڈی ایڈوکیٹ، راجندرریڈی اور دیگر بھی موجودتھے۔