روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے سفیر کا مطالبہ

نیپیائیڈا ۔ یکم / مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام کی سلامتی کونسل کے خصوصی قاصد نے روہنگیا کے اعلیٰ سطحی سفارتی دورہ کے بعد کہا ہے کہ حکومت مائنمار کو چاہئیے کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف کئے جانے والے مظاہرہ کی مکمل تحقیقات کرے ۔ اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیر کیرین پیٹرس نے مائنمار کی شورش زدہ ریاست راکھین اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ’’احتساب و جوابدہی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب تحقیقات کی جانی چاہئیے ‘‘ ۔