روہت شرما واپسی کے لئے پرعزم

نئی دہلی۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اوپنر روہت شرما زخموں سے صحتیاب ہونے کے بعد کھیل کے میدان میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ انہیں ران میں تکلیف کے سبب نومبر 2016  کے بعد سے ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چار اور چھ مارچ کو وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کیلئے کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعاؤں سے وہ صحتیاب ہو گئے ہیں اور اب ان سے مزید انتظار نہیں ہو رہا۔