قمار بازی میں ملوث افراد گرفتار
حیدرآباد۔/20جنوری، (سیاست نیوز) ایسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے آج ایک روڈی شیٹر کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ویسٹ زون ٹاسک فورس مسٹر سریدھر کے مطابق تراب نگر علاقہ عنبر پیٹ میں روڈی شیٹر سجاد کے مکان پر دھاوا کیا گیا۔ ٹاسک فورس کو اطلاع تھی کہ سجاد اپنے مکان میں جوے کا اڈہ چلارہا ہے۔ پولیس نے سجاد بشمول دیگر تین افراد کوگرفتارکرلیا اور انہیں مزید کارروائی کیلئے عنبر پیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔