روڈی شیٹر شیخ سعید بن عبدالرحمن باوزیر کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

حیدرآباد ۔ /31 اکٹوبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے پرانے شہر کے ایک روڈی شیٹر شیخ سعید بن عبدالرحمن باوزیر پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔ پولیس کے بموجب باوزیر حیدرآباد کے علاقے میں کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی اور ان کا جنسی استحصال کرنے کے واقعات میں ملوث ہے ۔ سابق میں اس کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کئے تھے ۔ باوزیر کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے نتیجہ میں مقامی عوام خوفزدہ ہیں ۔ پولیس نے اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے اور اسے اس سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ۔