روٹ کی سنچری،انگلینڈ 322/7

لندن۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مڈل آرڈر بیٹسمین جیوروٹ کی ناقابل تسخیر اور ونڈے کریر کی 12 ویں سنچری کی بدولت انگلینڈ نے یہاں ہندوستان کے خلاف دوسرے مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کئے ہیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جب بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان اوپنرس جیسن رائے (40) اور جانی برسٹو(38) نے پہلی وکٹ کیلئے 69 رنز کا بہترشروعات فراہم کی۔روٹ نے کلدیپ یادو کے میزبان ٹیم پر حملوں کا بہتر جواب دیتے ہوئے 116 گیندوں میں 113 رنز کی اننگز کھیلی۔کلدیپ نے 63 رنز کے عوض 3وکٹیں لیں۔