روٹ اور اینڈرسن کی ریکارڈ پارٹنرشپ

ناٹنگھم ۔12جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جیو روٹ اور فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن کے درمیان دسویں وکٹ کیلئے بننے والی ریکارڈ 198کی پارٹنرشپ نے ناٹنگھم میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں ہندوستان کی کامیابی کی امیدوں پر پانی پھیردیا کیونکہ جس وقت یہ جوڑی وکٹ پر یکجا ہوئی ہندوستان کو تقریباً 160رنز کی سبقت حاصل تھی اور مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں مہمان بولرس اس وکٹ کو جلد آؤٹ کرتے ہوئے مقابلہ میں اپنی کامیابی کو یقینی بناسکتے تھے تاہم روٹ نے 295گیندوں میں 15چوکوں کی مدد سے 154رنز اور اینڈرسن نے 130گیندوں میں 17چوکوں کی مدد سے 81رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 496رنز تک پہنچاتے ہوئے ٹیم کو 39رنز کی سبقت دلوائی۔ہندوستان کیلئے بھونیشور کمار کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 82رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔تادم تحریر ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں شکھردھون (19) کے نقصان کے بعد 57 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ دھون کو معین علی نے اپنی ہی بولنگ پر کیچ آؤٹ کیا ۔