لندن۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈکے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان وین رونی نے اپنے کلب کی طرف سے 500 مقابلوں میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل کرلیا ،اس موقع پر انہیں کلب انتظامیہ کی طرف سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کئی۔سابق لیجنڈ فٹبالر سر بوبی چارلٹن نے انہیں ناروچ کیساتھ میچ کھیلنے کے بعد شیلڈ پیش کی ان کے ساتھ کلب نے انتھونی مارشل کو یورپ کے بیسٹ ینگ پلیئر کا اعزاز پانے کے بعد گولڈن بوائے ایوارڈ سے نواز۔