رونکی کو پاکستانی اوپنر بنانے کا مطالبہ

کراچی۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پی ایس ایل تھری میں 435 رنز بنا کر ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے والے نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمین لیوک رونکی کیلئے پاکستانی شہریت کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ لیوک رونکی کسی ملک کی نمائندگی نہیں کرتے اور صرف مختلف لیگز میں شرکت کرتے ہیں لہٰذا انہیں پاکستانی شہریت کی پیشکش کر کے پاکستان کی جانب سے اننگز کے آغاز کا موقع دیا جائے۔ سابق کپتان اور حالیہ کمنٹیٹر راجہ نے کہا کہ اگر لیوک رونکی اسی طرح مختلف لیگز میں کھیلتے رہے تو یہ بہترین صلاحیت ضائع ہو جائے گی۔