جوہانسبرگ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بارسلونا کے ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ اگر برازیلی فٹبالر نیمر جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین چھوڑ کر ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ میں آگئے تو یہ تباہ کن اور خوفناک مرحلہ ہوگا ، اسی کے ساتھ میسی نے یہ وضاحت بھی کی کہ ان کا رئیل میڈرڈ کے اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے کوئی مقابلہ نہیں۔ رونالڈو کی کامیابیاں مجھے بہتر کھیل کی ترغیب دیتی ہیں۔ یاد رہے کہ نیمر بارسلونا میں میسی کے سابق ساتھی ہیں اور وہ گزشتہ سیزن میں ریکارڈ منتقلی رقم کے عوض پی ایس جی میں چلے گئے تھے۔بارسلونا اور رئیل میڈرڈ ایک دوسرے کے روایتی حریف بھی ہیں اور ان کے درمیان کسی بھی میچ پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہو جاتی ہے۔