نیویارک ۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی خاتون نے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر عصمت ریزی کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کے مطابق رونالڈو نے اس کی 2009 میں عصمت ریزی کی تھی۔ گزشتہ دنوں اس خاتون کے بیان کو ایک جرمن میگزین (ڈر اسپیجل) نے شائع کیا ۔ اب رونالڈو کے وکلاء نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات کو اس طرف سے شائع کرنے کے تحت وہ میگزین پر مقدمہ کریں گے۔ رونالڈو موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے معریف فٹبالر ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ ’سال کی بہترین کھلاڑی ‘ رہ چکے ہیں۔ تو وہیں دوسری جانب میگزین کے مطابق، یہ عصمت دری 2009 میں لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی۔ میگزین نے یہ بیان مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کیتھرین مایورگا کے وکیل کی جانب سے شائع کیا ہے۔ میگزین نے کہاکہ اس کے بعد مایورگا اور رونالڈو نے عدالت کے باہر ہی اس معاملہ کو حل کر لیا تھا۔ انہیں $375,000 رقم بھی دی گئی تھی ۔