رومانہ احمد برسبین ہیٹ میں شامل

میرپور۔یکم ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان رومانہ احمد بگ بیش لیگ 2017-18 میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گی۔ ٹورنمنٹ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے وہ تقریباً تین ہفتوں تک مذکورہ فرنچائز کا حصہ رہیں گی جس کیلئے وہ کوئنز لینڈ پہنچ گئی ہیں۔ خدیجہ الکبریٰ میلبورن اسٹارز کی رکن بنی ہیں۔ یاد رہے ہندوستانی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان من پریت کور بھی سڈنی تھنڈر سے معاہدہ کرچکی ہے جس سے برصغیر کی کھلاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔