مدینہ۔خادمین الحرمین شریفین کے امورکی نگران کار جنرل پریسڈنسی نے اپنی ویب سائیڈ پر اس بات کا اعلان کیاہے کہ مسجد نبویؐ کے قدیم محراب کودوبارہ بحال کرنے کاکام کیاجارہا ہے اور اس کے لئے امام مسجد نبویؐقدیم محراب پر واپس جانے کے لئے مسجد نبویؐ کے امام سے کہاگیا ہے۔
مسجد نبویؐ کے قدیم محراب پر امام کی واپسی کے گواہ جمعہ کی نمازادا کرنے والے لاکھو ں فرزندان توحیدرہے۔
خادمین الحرمین شریف نے پیغمبر اسلام اور ان کے دونوں قریبی صحابہ اکرام کی زیارات مبارکہ کو آسان بنانے کے اقدامات انجام دئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی تکلیف او رہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مذکور ہ عمل قیادت کی جانب سے مسجد نبوی ؐ میں آسانی کے ساتھ نماز ادا کرنے اور روضہ اقدسؐ کی زیارت کو آسان بنانے کے مقصد سے جاری کی گئی ہدایت کے پیش نظر کیاجارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری کردہ ہدایت میں کہاگیا ہے کہ مسجد نبویؐ کے قدیم محراب میں نماز جمعہ‘ عیدین اور تروایح منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے پس پردہ وجہہ روضہ اقدسؐ اور صحابی رسول ابوبکرؓ اور عمرفاروقؓ کے روضہ مبارک کی زیارت کے دوران بھگدڑ کے حالات پر قابو پانے ہے۔
مسجد نبوی کی محراب میں بڑی نمازیں پچیس سال قبل بند کردی گئی تھی۔ سنہ1414ہجری میں شیخ علی الحزیفہ محراب نبوی ؐ پر کھڑے ہوکر نما ز ادا کرنے والے آخری امام تھے