روسی کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت کی اجازت

ماسکو۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انٹر نیشنل اسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پول والٹر انزی لیکا سیڈورو سمیت تین روسی ایتھلیٹس کو مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی۔ ہیمر تھرور الیکسائی سوکرسکی اور اسپرنٹر کرسٹینا سیکووا بھی غیر معمولی اہلیت کے معیار پر پورا اتریں اور یہ تینوں آئندہ بطورغیر جانبدار کھلاڑی ایونٹس میں حصہ لے سکتی ہیں۔ ڈوپنگ معاملے پر ریاستی تعاون کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد روسی ایتھلیٹکس فیدڑیشن پر انٹر نیشنل مقابلوں کے حوالے سے پابندی برقرار رہے گی۔