روسی فٹ بال یونین کے صدر ویٹالی مستعفی

ماسکو۔27 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )روسی فٹ بال یونین کے صدر ویٹالی مٹکو نے عارضی طور پر چھ ماہ کیلئے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ 59سالہ ویٹالی مٹکو نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور وہ یہ نہیں چاہتے کہ اگلے برس ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلے اس لڑائی سے متاثر ہوں۔

افریقی وکٹ کیپر ڈی کاک زخمی
پورٹ الزبتھ۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک عضلات میں جکڑن کا شکار ہوگئے۔ زمبابوے کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں وہ بیٹنگ کے دوران زخمی ہوئے جس کے بعد وہ فیلڈنگ کیلئے نہیں آئے اور ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض ابراہام ڈی ویلیئرز نے انجام دیئے۔