روزگار طمانیت کے ٹیکنیکل اسسٹنٹس کی رخصت منسوخ

کریم نگر /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کریم نگر میں روزگار طمانیت اسکیم میں فرائض انجام دے رہے رخصت پر گئے ۔ ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی رخصت کو منسوخ کیا گیا فوری ان کو ڈیوٹی پر جوع ہونے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں ہدایت دی ۔ سمتا جاترا کے ضمن میں روزگار طمانیت کے مزدوروں کی تعداد میں زبردست طور پر کمی آئی ہے ۔ ہر روز ایک لاکھ مزدور اس میں مزدوری کرنے کیلئے کام پر آنے ایم پی ڈی اوز ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ متعلقہ عہدیداران کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔ اسی طرح ضلع میں ICICI بینک کے ذریعہ زیر التواء روزگار ضمانت مزدوروں کے بلس ادا نہیں کئے گئے فوری ادا کرنے ہدایت کی ۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کلکٹر نے انتباہ دیا ۔