تہران۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حسن روحانی کے حلیفوں نے دارالحکومت تہران کی تمام 30 پارلیمانی نشستوں پر قبضہ کرلیا ‘ جب کہ گذشتہ ہفتہ کے انتخابات کے 90فیصد ووٹوں کی رائے شماری مکمل ہوچکی ہے ۔ سرکاری ٹی وی کی خبر کے بموجب صدر روحانی کے حامیوں کی متوقع فہرست میں اصلاح پسند محمد رضا عارف سابق نائب صدر سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے قدامت پسند امیدوار غلام علی حداد عادل کو شکست دے دی ۔ وہ 31ویں مقام پر پہنچ گئے ۔ یہ پارلیمانی انتخابات کے صرف ابتدائی نتائج ہیں ۔