روجر فیڈرر کی ہندوستان آمد

نئی دہلی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس اسٹار روجر فیڈرر آج دارالحکومت نئی دہلی پہنچے جہاں وہ ہندوستانی سرزمین پر پہلا میچ کھیلیں گے۔انٹر نیشنل پریمیر ٹینس لیگ کے تیسرے مرحلے میں وہ یہاں کا دورہ کررہے ہیں۔ 33 سالہ سوئٹزر لینڈ کے فیڈرر کے ہندوستان میں کافی مداح ہیں۔ فیڈرر نے دہلی پہنچے ہی ٹوئٹر پر اپنی تصویر لوڈ کی جس میں انہیں اور پیٹ سامپراس کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹورنمنٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر مہیش بھوپتی نے بھی یہی تصویر دوبارہ ٹویٹ کی ۔ انہوں نے لکھا کہ فیڈرر یہاں پہنچ گئے ہیں اور مقابلے شروع ہونے کو ہے ۔ فیڈرر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہندوستان میں کھیلتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔