حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : آرین اور مہیما ترویدی کی پیدائش دوبئی میں ہوئی وہ تعلیم بھی یہیں حاصل کررہے ہیں ۔ ان کے مقاصد سماجی خدمات اور انسانیت کی خدمت ہے ۔ وہ ایک گروپ امید سے وابستہ ہیں ۔ آرین اور مہیما کا کہنا ہے کہ غریب اور امیر میں کوئی بھی فرق نہیں ہوتا ، تمام بچوں بشمول لڑکیوں کو مساوی مواقع حاصل ہونے چاہئے ۔ روئے زمین پر کوئی بھی شخص کو بھوکا نہیں سونا چاہئے ، تمام کو تعلیم کا حق حاصل ہو ، غربت نہ ہو ، طبی خدمات رعایتی شرحوں پر دستیاب ہوں ۔ بزرگ حضرات کی قدر ہو ، ہتھیاروں پر روک لگائی جائے ۔ نیوکلیر ہتھیاروں کو تباہ کردیا جائے ، قدرتی ماحول کو نقصان نہ پہنچے ، ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں تقریبا 50 فیصد آبادی صاف پینے کے پانی سے محروم ہے ۔ دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ۔ جسم ڈھانکنے کے لیے کپڑے نہیں ہیں ۔ کروڑوں بچوں کو طبی سہولتیں نہیں ہیں ۔ آرین اور مہیما اپنی تحریک کو ساری دنیا میں عام کرنا چاہتے ہیں اور ساری دنیا میں خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ آرین اور مہیما نے امید گروپ سے وابستہ رہتے ہوئے کئی خدمات انجام دئیے ہیں۔ ان میں قابل ذکر بچوں کی ضروریات کی تکمیل ، جیل میں زندگی گذارنے والے والدین کی 6 سالہ بچی درگا کی دیکھ بھال ، جیل میں زندگی گزارنے والے ماں باپ کی لڑکی کی شادی ، سیکوریٹی ملازمین کیمپ میں 60 افطار پیاکٹ کی تقسیم و دیگر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9705779097 ( انڈیا ) ، +971507703908 ( یو اے ای ) ای میل aryan.maaahi123@gmail.com ،facebook.com/umeedworld پر ربط کریں۔۔