بازار میں فروخت کی جانے والی ایسی مصنوعات جو سستی ہوتی ہیں ، ان کے بارے میں اشتہارات دیئے جاتے ہیں کہ وہ خواتین کو چند دنوں میں گورا کردیں گی۔ لیکن وہ طبی لحاظ سے نقصاندہ ہوتی ہیں۔ انہیں مسلسل لگانے سے چہرے کی جلد کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔
خواتین جب ان کریمس کو لگاکر دھوپ میں نکلتی ہیں تو نقصاندہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان کے چہرے پر ورم آسکتا ہے۔ چہرہ سرخ ہوسکتا ہے، جلن ہوسکتی ہے ایسی کِریمس لگانے سے چہرے پر بال بھی نکل آتے ہیں۔ ان کِریمس سے چہرہ وقتی طور پر ترو تازہ لگتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رنگ گورا ہوگیا۔ لیکن یہ اتنی دیر کے لئے ہوتا ہے جب تک کہ کریم لگی رہے۔ چند ماہ تک ایسی کِریمس لگانے سے پہلے جیسا نتیجہ نہیں نکلتا۔ کچھ عرصہ بعد اگر ان کِریمس کو نہ لگایا جائے تو جلد سیاہ پڑنے لگتی ہے۔ اس کے بعد مہاسے بھی نکل آتے ہیں۔اس لئے ضروری ہیکہ کوئی بھی کریم خریدتے وقت احتیاط سے کام لریں ۔