ریاض۔25 جولائی (ایجنسیز) مملکت سعودی عرب میں ماہ صیام المبارک کے دوران عبادت گزاروں کی بھاری مقدار کو سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے اس ملک کی تمام مسادج میں وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزرائے اسلامی امور، اوقافی کے تحت کام کرنے والے محکمہ مساجد نے تمام آئمہ و موذنین حضرات سے خواہش کی ہے کہ وہ مساجد کو صاف ستھرا رکھتے ہوئے وہاں ہمہ وقفے برقی و آبرسانی کو یقینی بنائیں۔ سنت نماز تراویح کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو عشاء کے بعد شروع ہوئی ہے۔ مساجد کے انتظامات کے لئے خانگی اداروں کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے اور رات دن خدمات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ مساجد نے کہا ہے کہ صرف شہر ریاض میں پانچ ہزار مساجد ہیں جبکہ شاہی خاندان کے ارکان اور دیگر مخیر حضرات مضافات میں بھی کئی مسادج تعمیر کررہے ہیں۔