رمادی سے مہاجرین کو بغداد میں داخلہ کی اجازت

بغداد ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مغربی صوبہ انبار میں تشدد اور رمادی میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو بغداد میں داخلہ کی اجازت دیدی گئی۔ قبل ازیں عائد امتناع کو حکومت نے برخاست کرتے ہوئے عبوری اور مشروط داخلہ کی اجازت دیہے۔ عراق کے سب سے بڑے سنی اکثریتی صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی پر اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے ہفتہ آخر پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہونے لگے ہیں جو وہاں سے انخلاء کی تازہ ترین لہر ہے ۔ شیعہ مسلمان کے زیر قیادت عراقی حکومت اس شو کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرنے کیلئے جاری اپنی جدوجہد میں جوابی حملوں اور ایران کے تائید یافتہ شعبہ جنگجوؤں کی اس مہم میں شمولیت پر انحصار کر رہی ہے ۔ انبار کے ایک رکن کونسل اصل الفھدادی نے کہا کہ کئی دنوں سے رمادی کے کھلے میدانوں پر پھنسے ہوئے ہزاروں افراد اب صوبہ بغداد میں داخل ہونے لگے ہیں ۔ رمادی پر جمعہ کو داعش کا قبضہ کے بعد تاحال 40,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔