شمس آباد 24 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر ایک شخص کے پاس سے رقم چھین کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تفصیلات کے بموجب معین الدین 50 سالہ ساکن بورا بنڈہ حیدرآباد 12 مئی کو بدویل ریلوے اسٹیشن پر راجو اور ناگا لکشمی نے ملکر بہلاکر شمس آباد تک لے آئے اور یہاں آنے کے بعد ملیکا گارڈن کے قریب معین الدین کے پاس موجود 1250 روپئے اور ایک سیل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔