رقم غائب ہونے پر کسان کی خودکشی

جڑچرلہ۔/19نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گنگا پور موضع کے قریب گوڈ پرتی سے تعلق رکھنے والا ایک زرعی کسان54سالہ لکشمیا نے اپنی رقم غائب ہوجانے پر خودکشی کرلی۔ مقامی ایس آئی سائی دلو کے مطابق جڑچرلہ منڈل کوڈ پرتی موضع سے تعلق رکھنے والا زرعی کسان اپنی فصل کئے ہوئے کپاس کو فروخت کیلئے آج جڑچرلہ زرعی مارکٹ کو لایا ۔ وہاں پر کپاس کو فروخت کرنے پر تقریباً 5ہزار روپئے آنے پر اس رقم کو اپنے گھر لے جارہا تھا لیکن بیچ راستہ میں دیکھا تو رقم غائب تھی۔ کپاس فروخت کی ہوئی رقم کے علاوہ ایک سیل فون بھی چلے جانے پر ان چیزوں کے غائب ہوجانے پر کل رات اپنے گھر میں افراد خاندان کو گہری نیند میں دیکھ کر پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ صبح جب افراد خاندان لکشمیا کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں مقامی ایس آئی نے اس مقام پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بادے پلی سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ لکشمیا کی بیوی لکشماں کی شکایت پر ایک کیس درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ضلع کلکٹر کے روبرو کاشتکار خاتون
کااقدام خودکشی
مدور منڈل۔/19نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زمین کے جھگڑے سے تنگ آکر ایک کاشتکار خاتون نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے روبرو زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق مدورمنڈل موضع دورے پلی گرام پنچایت کی خاتون وینکٹماں اور ہنمنتو کے درمیان زرعی اراضی کا جھگڑا چل رہا تھا جس کی شکایت درج کروائی تھی۔ جبکہ اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔ تاہم انصاف کے حصول سے مایوس وینکٹماں نے خودکشی کی کوشش کی۔