حیدرآباد 6 اگسٹ (سیاست نیوز) گوپال پورم پولیس نے 30 لاکھ روپئے سے بھرے بیاگ کی گمشدگی کا معمہ حل کرکے جی ایچ ایم سی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یکم اگسٹ کو نیو نلا کنٹہ کی ساکن موہنی آٹو میں سفر کررہی تھی، 30 لاکھ روپئے کی بھاری رقم والا بیاگ آٹو میں بھول گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے تفتیش کی ‘ اُس نے آٹو میں بیاگ لاپتہ ہونے سے انکار کردیا۔ پولیس معمے نے کو حل کرنے 4 پارٹیاں تشکیل دی ۔ تحقیقات کے دوران جی ایچ ایم سی ملازم کے راملو جو بلدیہ کا رکشا چلاتا ہے کی نشاندہی کے بعد اُسے حراست میں لے کر تفتیش کی۔ راملو نے اقبال جرم کرلیا پولیس نے راملو کے قبضہ سے 28 لاکھ 40 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرتے ہوئے اُسے جیل بھیج دیا۔