رفح۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع رفح بارڈر کراسنگ کو عارضی طور پر کھول دیا ہے تاکہ مصری علاقے میں پھنسے فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔ مصر نے 24 اکتوبر کو سرحدی قصبے رفح کے نزدیک فوجیوں پر تباہ کن حملے کے بعد یہ کراسنگ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا تھا۔