رشی کنڈہ ساحل پر دو طلبہ غرقاب

وشاکھاپٹنم۔ 30 ستمبر (پی ٹی آئی) پولیس نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کے دو طلبہ ساحل سمندر پر تیراکی کے دوران غرقاب ہوگئے۔ وشاکھاپٹنم کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج میں زیرتعلیم دو طلبہ دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ رشی کنڈہ ساحل پہونچے تھے اور پولیس کی طرف سے خبردار کئے جانے کے باوجود ان نوجوانوں نے تیراکی کی تھی کہ اس دوران دو نوجوانوں کو ایک طاقتور لہر نے گہرے پانی میں پہونچا دیا جہاں وہ ڈوب گئے۔ دیگر تین کو ساحلی سکیورٹی پولیس نے بچا لیا اور انہیں قریبی سرکاری دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔ ایک نعش ساحل سمندر پر دستیاب ہوئی، دوسری کی تلاش جاری ہے۔