رشوت کیس میں سابق انسپکٹر آف پولیس کو سزا

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : اے سی بی کے پریس نوٹ کے بموجب فرسٹ ایڈیشنل پرنسپال جج برائے ایس پی ای اینڈ اے سی بی کیسیس حیدرآباد نے آج سی ایچ لنگنا سابق انسپکٹر آف پولیس ، نرسا پور سرکل ضلع میدک کو رشوت کیس میں 6 ماہ قید بامشقت اور 2000 روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے سی ایچ لنگنا کو 2 نومبر 2006 کو جب کہ وہ بحیثیت انسپکٹر آف پولیس نرسا پور سرکل ضلع میدک کام کررہے اس وقت جال بچھا کر گرفتار کیا تھا ۔ جب وہ ایک اراضی تنازعہ کی یکسوئی کے لیے ایک شخص سے 3 لاکھ روپئے رشوت طلب کر کے رقم کو قبول کیا تھا ۔