رشوت لیتے ہوئے VRO گرفتار

نظام آباد:12؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رشوت حاصل کرتے ہوئے وی آر اوکو رنگے ہاتھ گرفتارکرلیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ میں پیش آیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے بتایا کہ بالکنڈہ منڈل کے چٹا پور ، رام پور موضع سے تعلق رکھنے والے سرینواس کے مکان کے نام کی منتقلی کیلئے وی آر او مسٹر رمیش سے ربط پیدا کرتے ہوئے ان کا مکان ان کے نام پر تبدیل کرنے کی خواہش کی جس پر وی آر او مسٹر رمیش نے 10 ہزار روپئے کا مطالبہ کرنے پر رمیش نے انکار کرتے ہوئے 5 ہزار روپئے دینے کا ارادہ ظاہر کیا جس پر وی آر او رمیش نے 5 ہزار روپئے آج صبح ایم پی ڈی او آفس بالکنڈہ پہنچ کر حوالے کرنے کی خواہش کی ۔ سرینواس نے وی آر او کے ہراساں سے تنگ آکر اے سی بی سے ربط پیدا کرتے ہوئے ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو سے شکایت کی۔ مسٹر سنجیو رائو نے بعد تحقیقات منصوبہ بند طریقہ سے 5 ہزار روپئے سرینواس کے حوالے کیا وی آر او کے احکام کے مطابق آج صبح 11:30 بجے منڈل آفس بالکنڈہ پہنچ کر 5 ہزار روپئے وی آر او رمیش کو حوالے کیا گیا ۔ فوری اے سی بی نے وی آر او رمیش کو گرفتار ہوئے 5 ہزار روپئے حاصل کیا اور اے سی بی کورٹ حیدرآباد منتقل کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سنجیو رائو کے علاوہ سرکل انسپکٹرس چندرا شیکھر ریڈی ، رگھو ناتھ ، خورشید علی بھی موجود تھے۔ ضلع نظام آباد میں اے سی بی کی مسلسل کارروائیوں کے باوجود بھی سرکاری عہدیدار رشوت کیلئے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور رشوت کے بغیر کام کرنا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں۔اے سی بی ڈی ایس پی سنجیو رائو نے بتایا کہ رشوت کیلئے ہراساں کرنے پر ان کے فون نمبر 9440446155 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی۔