رشوت قبول کرنے والے جونیئر اسسٹنٹ کو سزائے قید

سنگاریڈی ۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے بلکل منڈل کے تحصیل آفس میںبرسرخدمت سرکاری ملازم جی ناگیا( جونیئر اسسٹنٹ) سال 2008ء کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں اے سی بی ( اینٹی کرپشن بیورو) کے جال میں پھنسنے والے شخص کو آج فرسٹ اڈیشنل اسپیشل جج اے سی بی ( ایس سی ای) سٹی سیول کورٹ نے دیڑھ سال قید بامشقت اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائدکرتے ہوئے فیصلہ دیا ۔