رشتہ داروں سے جھگڑے کے بعد خاتون کی خود سوزی

حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) رشتہ داروں سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ کنچن باغ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ پاروتماں جو کنچن باغ علاقہ کے ساکن وجئے کی بیوی تھی ۔ وجئے پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ وجئے اور پاروتماں اپنے دو بچوں کے ہمراہ کمپنی باغ میں رہتے تھے ۔ گذشتہ روز اس خاتون کا اس کے رشتہ داروں سے جھگڑا ہوگیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔