رجنی کانت میں ہنوز زبردست حوصلہ

چینائی۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین سوپر لیگ کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب میں تمل سوپر اسٹار رجنی کانت اور ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اسٹیج پر ساتھ ساتھ کھڑے نظر آئے ۔ اس موقع پر سچن نے کہا کہ رجنی کانت کا جوش غضب کا ہے جو اطراف و اکناف موجود لوگوں کے اندر بھی جوش پیدا کردیتا ہے۔
پاکستان کی ویمنس پاور لفٹرس نے نئی تاریخ بنائی
عمان ۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ویمنس پاور لفٹرس نے نئی تاریخ رقم بنائی ۔ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چمپین شپ میں تین خواتین نے حصہ لیا۔ تینوں نے گولڈ میڈلس جیت لیے۔عمان میں جاری چمپین شپ میں ٹوئنکل سہیل اور سونیا عظمت کے بعد شازیہ کنول نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔شازیہ کنول نے 84 کلوگرام سے زائد کے زمرہ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ان سے پہلے ٹوئنکل سہیل 57 کلوگرام ،سونیا عظمت 63 کلو گرام کے زمرہ میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔اس طرح تینوں ویٹ لفٹر نے کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈلس جیت کر نئی تاریخ بنائی۔