رجسٹریشن آفس گولکنڈہ میں ڈرامائی ہنگامہ آرائی

بلڈرکے اغواء جبراً رجسٹری کروانے کی کوشش ، لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں شکایت درج
حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رجسٹریشن آفس گولکنڈہ میں ڈرامائی ہنگامہ آرائی کے بعد ایک شخص لنگر حوض پولیس اسٹیشن پہونچ گیا بتایا جاتا ہے کہ شکایت گذار افضل خان کا اغواء کرنے کے بعد جبراَ اس سے رجسٹری کروانے کی کوشش کی گئی اور دیگر صورت حال سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی ۔ تاہم لنگر حوض پولیس نے اس واقعہ کے خلاف شکایت درج کرلی ہے ۔ پولیس لنگر حوض کی کارروائی اس واقعہ میں مشبتہ طور پر خآطیوں کیلئے مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر لنگر حوض مسٹر سرینواس نے بتایا کہ افضل خان جو پیشہ سے بلڈر بتایا گیا ہے ۔ اس نے اشفاق علی اور دیگر کے خلاف شکایت کی ہے اور ان پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ افضل خان کے خلاف ایک ہفتہ قبل اشفاق و دیگر نے شکایت کی ہے اور ان پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ افضل خان و دیگر نے شکایت کی تھی کہ افضل نے 6 فلیٹ رجسٹری کروانے کے نام پر ٹال مٹول کر رہا ہے ۔ جبکہ اس نے مکمل رقم حاصل کرلی ہے ۔ اس بات پر اس وقت افضل نے پولیس کے سامنے رجسٹری کروانے کا تیقن دیا تھا اور دونوں گروپ گئے تھے ۔ تاہم آج افضل کی جانب سے شکایت وصول ہوئی ہے ۔ پولیس لنگر حوض مصروف تحقیقات ہے ۔