را م مادھو کے بیان پر گڈکری کا اختلاف

نئی دہلی، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پارٹی جنرل سکریٹری رام مادھو کے اس بیان پر جمعرات کو اختلاف ظاہر کیا کہ بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے اور دعوی کیا کہ اس الیکشن میں بھی پارٹی کو نہ صرف مکمل اکثریت حاصل ہو گی بلکہ پہلے سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔مسٹر گڈکری نے ‘یو این آئی’ کے ساتھ یہاں اپنی رہائش گاہ پر خصوصی انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اپوزیشن پر لوگوں کو فرقہ اور ذات کی بنیاد پر بانٹنے اور اقلیتی فرقوں میں خوف پیدا کرکے اس کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے صاف کیا کہ بی جے پی دہشت گردوں کے خلاف ہے ، مسلمانوں کے نہیں. انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ کانگریس کا ‘نیائے ’ منصوبہ پرعوام کوقطعی اعتماد نہیں ہے ۔انہوں نے مقننہ، ایگزیکٹیو، عدلیہ اور میڈیا کو جمہوریت کے چار ستون بتاتے ہوئے کہا کہ سیاست اور سیاستدانوں کے بیانات میں آ رہی گراوٹ کو روکنے کے لئے چاروں ستون کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔