نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے دفتر کے عملہ کو خاموشی سے ان ( پرینکا ) کے دفتر کو منتقل کیا جارہا ہے تاکہ پرینکا سرگرم سیاسی رول شروع کرسکیں۔ پرینکا کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عملہ کی منتقلی سے متعلق اطلاعات غیر دست اور غلط ہیں۔