نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج ایک مراعات شکنی نوٹس صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کے الزام میں داخل کی۔ چند گھنٹے قبل اپوزیشن قائد نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیردفاع نرملا سیتارامن رافیل سودے کے بارے میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور اننت کمار نے کہاکہ ایوان میں راہول کا رویہ ’’بچکانا‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدبختی ہیکہ وہ ہنوز بالغ نظر نہیں ہوئے۔ یہ بھی بدقسمتی ہیکہ صدر کانگریس کی معلومات اتنی ناقص اور ناپختہ ہیں۔