راہول گاندھی کی یوتھ کانگریس کے نئے صدر سے ملاقات

نئی دہلی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج نومقررہ صدر یوتھ کانگریس کیشوچند یادو اور یوتھ کانگریس کے نائب صدر سرینواس بی وی سے ملاقات کی۔ کل ہند کانگریس جوائنٹ سکریٹری انچارج انڈین یوتھ کانگریس کرشنا الاوارو بھی ملاقات کے وقت موجود تھے۔ یادو سرینواس نے نئے صدر اور نائب صدر یوتھ کانگریس کی حیثیت سے کل اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔