نئی دہلی ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے جو کہ آج 45 سال کے ہوگئے ہیں ۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر نائب صدر کانگریس راہول گاندھی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ان کی صحت اور دراز عمر کے لیے دعا گو ہوں ۔ کئی ایک سالوں کے بعد راہول گاندھی اپنی سالگرہ کے موقع پر قومی دارالحکومت میں موجود ہیں ۔ کانگریس کارکنوں نے شاندار طریقہ پر سالگرہ تقریب منانے کے لیے تیاریاں کی ہیں ۔نائب صدر کانگریس نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ ایک علحدہ ٹوئیٹر پر کانگریس لیڈر نے پارٹی کارکنوں اور مداحوں سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا۔۔