راہول گاندھی کی بھروسہ یاترا غیر معمولی کامیاب

نظام آباد /18 مئی ( فیاکس ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرحدی ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس نے اس بات کا ادعاء کیا کہ نائب صدر راہول گاندھی کی تلنگانہ میں تلنگانہ رعیتوں بھروسہ یاترا غیر معمولی طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے کسانوں کے متاثرہ خاندانوں سے راہول نے پد یاترا کے دوران ان کے گھروں پر پہونچکر انہیں پرسہ دیا اور مالی ا عانت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع عادل آبادمیں عوام کا جوش و خروش اور چلچلاتی دھوپ میں بھی ہزاروں مرد و خواتین نے اس سلسلہ میں تعلق خاطر کا اظہار کرتے ہوئے راہول گاندھی کے دورہ کو کامیاب بنایا ۔ انہو ںنے کہا کہ ضلع نظام آباد کے تقریباً تمام حلقہ جات اسمبلی سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ عوام کے والہانہ استقبال سے برسر اقتدار جماعت کے قائدین ششدر رہ گئے ۔