احمدآباد ۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہاکہ ان کی پارٹی تاجر برادری کو درپیش تمام مسائل کی یکسوئی کرے گی ۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ عوام سے ربط پیدا کریں اور کوئی موقع نہ گنوائیں۔ پارٹی کارکنوں کے سمواد پروگرام میں اُن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ وہ مختلف شعبوں کے افراد چھوٹے اور بڑے پیمانے کے تاجروں اور گجرات کانگریس کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران ڈاکٹروں ، انجینئروں ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور وکلاء نے اُن سے مختلف مسائل کے بارے میں نمائندگیاں کی ہیں۔ گجرات کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے اس کا انکشاف کیا۔