حیدرآباد 28 فبروری ( پی ٹی آئی ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی ‘ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال ‘ سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری کے بشمول جملہ 9 افراد کے خلاف جے این یو تنازعہ کے سلسلہ میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ راہول ‘ کجریوال ‘ یچوری کے علاوہ کانگریس قائدین آنند شرما ‘ اجئے ماکین ‘ سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ ‘ جے ڈی یو ترجمان کے سی تیاگی ‘ جے این یو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار اور ریسرچ اسکالر عمر خالد کے خلاف عدالتی حکم کی بنیاد پر ایف آئی آر ردج کی گئی ہے ۔ یہ شکایت وکیل جناردھن گوڑ نے درج کروائی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ایک عدالت سے رجوع کردہ مقدمہ ہے اور عدالت کی ہدایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔